ہومدرس و تدریسکلامِ سحراشاعتتبصرےمیرے بارے میں

لیکچر /مقالہ/تبصرہ : زبان کی اہمیت و ضرورت اور ہمارا اندازِ تدریس

تاریخ: October 13, 2026 مصنف: shakra زمرہ: اشاعت, تبصرے, لیکچرز, مقالہ جات

لیکچر : زبان کی اہمیت و ضرورت اور ہمارا اندازِ تدریس

زبان انسان کی ضرورت ہے۔یہ فطری طور پر وجود میں آتی ہے۔اپنا مُدعا بیان کرنے کے لئے انسان کو زبان کی ضرورت پیش آتی ہے۔ زبان ابلاغ کا ذریعہ ہے۔ ہماری زبان تقریباً چار سو پانچ سو سال  پرانی ہے۔ پاکستان میں کم و بیش چالیس 40 زبانیں بولی جاتی ہیں۔جو کہ مقامی زبانیں ہیں۔یہ مقامی زبانیں اردو زبان کے لئے خام مال ہیں۔علاقائی زبانیں  بیان میں لطف پیدا کرتی ہیں۔اردو بولتے ہوئے تلفظ کی درست ادائیگی بہت ضروری ہے ، مگر لب و لہجہ پر تنقید نہیں کی جا سکتی۔

زبان کا کوئی لگا بندھا اصول نہیں ہوتا۔ہمیں زبان کے ذریعے علم و ادب کو آگے بڑھانا ہے۔ ہماری زبان پر آج کل انگریزی زبان  و ادب کا غلبہ  ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زبان کی ہیئت بدلتی جا رہی ہے۔عربی اور فارسی الفاظ کی جگہ انگریزی الفاظ نے لے لی ہے۔ہماری زبان میں بڑی لچک اور گنجائش  ہے ۔یہ اپنے اندر کئی زبانوں  کے الفاظ کو باآسانی سمو لیتی ہے۔

                        معاشرے کے بدلتے ہوئے رویےکے ساتھ استاد کی ذمہ داریوں میں بھی  اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔استاد کو یہ نیا رویہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ہم انگریزی الفاظ کو اپنی زبان سے یکسر نہیں  نکال سکتے۔لیکن اسے عربی  اور فارسی کی طرف بھی رجوع کرنا چاہیئے۔

زبان توجہ مانگتی ہے۔یہ اظہارِ رائے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔اردو کے معاملے میں ہم دل شکستہ ہیں اور اکثر کم توجہی کا گلہ کرتے رہتے ہیں۔لیکن تھوڑی سی توجہ اس ہمارے اس گلے کا خاتمہ کرسکتی ہے۔اگر استاد کے پڑھانے کا انداز مؤثر ہوگا تو استاد معتبر مانا جائے گا۔اور مضمون سے طلباء کی دلچسپی بھی قائم ہوگی۔

تدریس ایک آرٹ ہے۔ یہ پیشئہ پیغمبری ہے۔اچھے استاد جو بہترین انداز سے پڑھاتے ہوں۔وہ ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔کورس کی کتب کے علاوہ استاد کو دیگر کتب کا مطالعہ بھی کرنا چاہیئے۔اور اپنے طریقئہ تدریس کو مؤثر  اور دلچسپ بنانے کی کوشش کریں۔استاد صرف زبان کا غازی نہ ہوبلکہ کردار کا غازی   بھی ہو۔یہ اس پیشے کی اہم ضرورت ہے۔

اہمیت اس بات کی ہے کہ استاد خود بھی مطالعے کا عادی ہو۔معلومات کے مختلف ذرائع استعمال کرے۔اپنی دماغی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔اردو ادب میں ہونے والی نئی تبدیلیوں اور اضافے سے آگاہ ہو۔کیونکہ طلباء اپنے استاد کو کامل اور بے مثل رہنما کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔استاد کو چاہیئے کہ وہ بھی مثالی  نمونہ بننے کی کوشش کرے۔

استاد  کو ایک ماہرِ نفسیات کی طرح طلباء کے دماغ میں اُتر جانا چاہیئے۔ ایک اچھا استاد طلباء کے اندر سوالات پیدا کرتا ہے۔دلچسپی اور شوق پیدا کرتا ہے۔ہر چیز کے مثبت اور منفی پہلو بتاتا ہے۔انھیں لائبریری کی جانب راغب کریں۔انھیں کتاب دوست بنائیں۔موضوع کی جانب انھیں راغب کریں۔ تعلیمی اعتبار سےکمزور طلباء خصوصی توجہ کےمستحق ہیں۔انتہائی صبروضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئےان کے سوالات کا جواب تسلی بخش دیں۔غصے پر قابو رکھیں اور کسی بات کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔تمام طلباء سے یکساں سلوک کریں۔ان کے خانگی امور پر بی ان سے بات چیت کریں۔

ہر انسان کی ذہنی صلاحیت مختلف ہوتی ہے۔جماعت کے تمام طلباء کی ذہنی صلاحیت و استعداد کا اندازہ لگائیں۔ اپنی علمی برتری کا اظہار نہ کریں۔بلکہ گفتگو کا معیار ایسا ہو کہ بات تمام طلباء کی سمجھ میں آسانی سے آجائے۔جب بھی کوئی نیا لفظ استعمال کریں تو اس کا مترادف اور معنی واضع کریں۔اسے کئی جملوں میں استعمال کر کے بتائیں۔جتنا آج پڑھانا ہو، اسے بتادیں۔مشفقانہ رویہ کے ساتھ انھیں خود سے قریب کریں۔ اگر آپ کے طلباء آپ کے مضمون میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کر رہے تو سوچیں کہ ایسا کیوں ہے؟ کہاں غلطی ہے۔اپنے طریقے کو تبدیل کریں۔مضمون پر اور محنت کریں۔مزید مستند معلومات اکٹھی کریں۔تدریس میں طلبا کو بھی شامل کریں۔ہر مرتبہ ایک نیا انداز اختیار کریں،نیا پن لائیں۔کی طلبا شدت سے آپ کے پیریڈ کا انتظار کریں۔کہ آج آپ کا کیا طریقہ ہوگا۔یہ ذرا سی محنت آپ کے لئے آسانی لائے گی اور طلباء کے نتائج میں بہتری آئے گی۔

ہر انسان خود یہ بہ خوبی جانتا ہے کہ وہ استاد ہے یا نہیں۔اور اگر ہے تو کتنا اور نہیں تو کتنا۔ذاتی مطالعہ اس کمی کو پوراکردیتا ہے۔مطالعے کی عادت کے ذریعے استاد اپنی صلاحیت اور قابلیت کو اور بڑھا سکتا ہے۔یہ بات اسے اچھی طرح معلوم ہو کہ اسے کون سی بات کہنی ہے اور کون سی نہیں، کتنی کہنی ہے اور کتنی نہیں،کیسے کہنی ہے اور کہاں نہیں کہنی۔سب سے اہم یہ کی بات اس انداز سے کی جائے کہ سیدھی دل میں اُتر جائے۔

؎ : کوئی ابہام نہ رہ جائے سماعت کے لئے

            بات کی جائے تو تصویر بنا دی جائے

حقیقی اچھا استاد بننے کی کوشش کریں۔اس کا دکھاوا نہ کریں۔دوسرے اساتذہ کی صلاحیتوں کو سراحیں اور اسے خود میں پیدا کرنے کی کوشش کریں۔کسی سے حسد نہ کریں۔کیونکہ حسد جلتی لکڑی کی طرح اپنی خوبیوں کو بھی کھا جاتا ہے۔

شاکرہ کاظمی

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *